اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

May 29, 2021 | 12:52:PM
 اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار مناہل حمید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیچ کی جانب سے ٹک ٹاک سٹار مناہل حمید کی کچھ تصویریں شیئر کی گئیں جن میں اُنہوں نے اپنے نومولود بھانجے کو گود میں لیا ہوا ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ لڑکی اداکارہ ایمن خان لگ رہی ہیں لیکن یہ ایمن خان نہیں بلکہ اُن سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار مناہل حمید ہیں۔‘

پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مناہل حمید اور ایمن خان آپس میں کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

دوسری جانب مناہل حمید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو صارفین نے اُن کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں ایمن خان کی ہمشکل کہتے نظر آتے ہیں۔

 مناہل حمید کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’آپ اس تصویر میں ایمن خان لگ رہی ہیں۔‘

 ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ تو ایمن خان کی کاپی ہو۔‘

ماہین خان نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ ایمن خان سے مشابہت رکھتی ہیں۔‘

 
ان کے علاوہ بھی دیگر صارفین نے یہی کہا کہ ’مناہل حمید اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لگتی ہیں۔‘

 
مناہل حمید کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بات کریں تو اُنہیں ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

  
ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیوز کے تبصروں میں بھی صارفین اُنہیں ایمن خان کی ہمشکل کہتے نظر آتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں’’یوٹیوبرز نے میری چوتھی شادی بھی کروا دی‘‘ عمران عباس برہم