افغان حکومت اپنے عوام کے مفادات اور خوشحالی کیلئے کام کرے؛وزیر داخلہ بلوچستان

Mar 29, 2026 | 18:26:PM
افغان حکومت اپنے عوام کے مفادات اور خوشحالی کیلئے کام کرے؛وزیر داخلہ بلوچستان
کیپشن: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء اللہ لانگو ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے  برادر ملک کی طرح تعلقات رکھے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ  ایک اچھے ہمسائے اور بھائی کی طرح رہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ افغانستان کے حکمران بیرونی طاقتوں کی مفادات کی خاطر ہمیشہ اپنے عوام اور ملک کو جنگ میں دھکیلتے ہیں، افغانستان کی حکومت دیگر ممالک کی مفادات اور دہشتگردی کی بجائے اپنے عوام کے مفادات اور خوشحالی کیلئے کام کرے۔صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ پچیس سالوں سےافغانستان نے ہندوستان جیسے دہشتگرد ملک کے مفاد کے لئے افغانستان کے عوام کے مفاد کو پس پشت ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ لگانے کیخلاف کریک ڈاؤن، تاریخ  کا اعلان ہو گیا