اسلام آباد میں 4 فریقی اجلاس شروع، مشرق وسطیٰ کی صورتحال،کشیدگی میں کمی پر غور
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس)خطے میں امن کے مشن میں اسلام آبادعالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا،اسلام آباد میں 4 فریقی اجلاس شروع ہوگیاجس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورکشیدگی میں کمی پر غورکیاجارہاہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار 4 فریقی اجلاس کی صد ارت کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل، ترک وزیر خارجہ حکان فیدان اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے: شہباز شریف
اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔