پی بی 50 قلعہ عبداللہ ؛ الیکشن کمیشن کا حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان

Mar 29, 2024 | 00:08:AM
پی بی 50 قلعہ عبداللہ ؛ الیکشن کمیشن کا حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سپریم کورٹ کےحکم پر  الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صرف 6 پولنگ سٹیشنز پر  ہی دوبارہ  الیکشن کا اعلان کیا تھا ، پی  بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ پولنگ 21 اپریل کو کروانے کا فیصلہ کا گیا جس کیلئے  ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی کو ڈی آر او تعینات  کیا گیا ہے اور  اسسٹنٹ کمشنر گلستان ظہیر احمد کو ریٹرننگ افسر مقرر  کیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے حلقے سے زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر بجلی بم گرا دیا