کے پی حکومت کا پی ٹی آئی دور میں بھرتی انفلوئنسرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Mar 29, 2023 | 23:27:PM
کے پی حکومت کا پی ٹی آئی دور میں بھرتی انفلوئنسرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: خیبرپختونخوا حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے ہیں جس پر انہیں ہٹایا جارہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے نام اور تشہیر کیلئے صوبے کو مقروض بنایا، الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے، تاریخ دینا صدر اور گورنر کا کام ہے، روزمرہ معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہی ہے تاہم اسی بیوروکریسی سے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی شو کے دوران سانپ نے میزبان کو ڈس لیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی