عا م آدمی کی سواری پھر مہنگی، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ

Mar 29, 2021 | 22:18:PM
عا م آدمی کی سواری پھر مہنگی، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)ہونڈا کمپنی نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت موٹرسائیکلیں دو ہزار روپے تک مہنگی ملیں گی۔کمپنی اس سے قبل جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔قیمتوں میں نئے اضافے سے اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے aاضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 82 ہزار 900 روپے ہوگئے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے گئے ہیں۔سی جی 125، سی جی 125 ایس۔ایس ای اور سی بی 125 ایف۔ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔
یا د رہے کہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں اوپر سے عوامی سوا ری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر بات کو الفاظ کی شکل دینا چاہتی ہوں ،کترینہ کیف