57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کا جنم۔۔۔۔!

Mar 29, 2021 | 15:35:PM
57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کا جنم۔۔۔۔!
کیپشن: امریکی خاتون باربرا اور اسکا شوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی خاتون نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کو جنم دیدیا ہے۔ پانچ سال قبل ’باربرا ‘نامی خاتون اپنی اکلوتی بیٹی ’مالی‘ کو کھو چکی ہیں۔ اس کی موت کے بعد باربرا ہمیشہ اپنا ایک بچہ چاہتی تھیں اور  آخر کار  20 مارچ 2021 کو انکی یہ خواہش پوری ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں بننا ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں ایسی بہت سی خواتین ہیں جنہیں یہ خوشی یا تو ملتی ہی نہیں ہے یا پھر کئی سالوں کے بعد وہ اپنے اس خواب کو پورا کر پاتی ہیں۔ سائنس کے مطابق خواتین ایک عمر تک ہی ماں بن سکتی ہیں ، اور  35 سال کے بعد ماں بننے میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کوئی خاتون کافی چست ہو تو 40 سال تک بھی بچے کو جنم دے سکتی ہیں،  آج کا دور کافی ہائی ٹیک ہے اور خواتین آئی وی ایف اور سروگیسی جیسی تکنیک کا استعمال کرکے ماں بن رہی ہیں ، لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کسی خاتون نے اس عمر میں بچہ کو جنم دیا ، جس میں لوگ ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں ۔ 

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کی رہنے والی باربرا ہیگنس نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے ۔ پانچ سال پہلے باربرا اپنی اکلوتی بیٹی مالی کو کھو چکی ہیں ۔ باربرا نے نیوز ویب سائٹ این بی سی بوسٹن کو بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے خواب آنے لگے تھے کہ میں ایک بچہ پیدا کرنا چاہتی ہوں اور اتنی عمر میں یہ تھوڑا پاگل پن ہے اور پھر خیال آیا ٹھیک ہے ۔باربرا نے 57 سال کی عمر میں ماں بننے کیلئے شوہر کینی بانہاف کے ساتھ آئی وی ایف علاج کا سہارا لیا اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی رہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ  ماں بننے سے ٹھیک ایک دن پہلے باربرا اپنے شوہر بانہاف کے ساتھ جم میں پسینہ بہا رہی تھیں ۔ ان کے بیٹے کا نام جیک ہے ۔باربرا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے خواب کے ساتھ اتنی وابستہ ہوچکی تھی کہ کسی بھی حالت میں اس کو سچ کرنا چاہتی تھی اور میں نے ذہن میں بیٹھا لیا تھا کہ مجھے ایک بچہ چاہئے ۔ میرا خواب سچ ہوگیا اور 65 سالہ میرے شوہر بھی کافی خوش ہیں ۔ وہیں کینی بانہاف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف عمر بلکہ سماجی برائیوں کو بھی ہرادیا ہے ۔ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے، جس نے اپنی سوچ اور خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔حالانکہ وہ مستقبل کیلئے تھوڑی فکرمند ہیں ۔

واضح رہے کہ باربرا سے پہلے بھی ایک خاتون بچہ پیدا کرنے میں عمر کو مات دے چکی ہیں۔ اس خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق ماریا ڈیل کارمین بوساڈا لارا بچہ کو جنم دینے والی سب سے عمر دراز خاتون ہیں، اسپینش خاتون 66 سال کی تھیں جب انہوں نے 2006 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا ۔