آزاد کشمیر اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ ، فنانس بل کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ، فنانس بل 2026 اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ میزانیے کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی۔
بجٹ پر تفصیلی بحث کے بعد وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے فنانس بل 2026 ایوان میں پیش کیا، جسے قانون ساز اسمبلی نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی مالی سال 2026-27 کے تخمینہ میزانیے اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی باضابطہ توثیق کر دی گئی۔
بجٹ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے مختلف شعبوں کے لیے مختص فنڈز، ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی ترجیحات پر اظہارِ خیال کیا، بجٹ اور فنانس بل کی منظوری کے بعد حکومت کو نئے مالی سال کے اخراجات، ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی پروگرام پر عملدرآمد کا باقاعدہ اختیار حاصل ہو گیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ منظور شدہ بجٹ عوامی فلاح، ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور معاشی استحکام کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ حکومت نئے مالی سال کی منصوبہ بندی پر فوری عملدرآمد کا آغاز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی