سوات: مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلابی خدشات بڑھ گئے
کیپشن: سوات: مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلابی خدشات بڑھ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان ) سوات میں مینگورہ، بحرین اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد بحرین میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایت پر تمام ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال اور ڈی ای او رفیع اللہ مروت نگرانی کر رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں دریائے سوات کے کنارے مسلسل الرٹ اور نگرانی میں مصروف ہیں،کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 مکمل تیار ہےتاحال دریائے سوات کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم مسلسل نگرانی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے