دہلی یونیورسٹی کا اسلام، پاکستان اور چین کے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

Jun 29, 2025 | 19:43:PM
 دہلی یونیورسٹی کا اسلام، پاکستان اور چین کے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت میں مسلمانوں اور پاکستان دشمن پالیسیوں کا ایک اور اقدام سامنے آگیا اور دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "اسلام اور بین الاقوامی تعلقات"، "پاکستان اور دنیا"، "پاکستانی ریاست اور معاشرہ" اور "چین" سے متعلق کورسز کو نصاب سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کے حوالے سے "تعریفی مواد" بھی ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

یونیورسٹی کے کئی فیکلٹی ممبران نے اس فیصلے کو سیاسی اور نظریاتی سنسر شپ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

نصاب میں اس تبدیلی کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جس میں تعلیمی میدان کو بھی اپنے نظریاتی ایجنڈے کے تابع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی