نوشہرہ ورکاں: آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق
کیپشن: نوشہرہ ورکاں: آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد امین گورایہ)نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں پھمہ سرا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ہزیرا ولد عطاء اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ اسلام پورہ، قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی تھا،نوجوان کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر گری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق