واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا ڈاکومنٹ سکینر فیچر متعارف

Jun 29, 2025 | 17:47:PM
واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا ڈاکومنٹ سکینر فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستاویزات سکین کرنے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دستاویزات شیئر کرنے کے عمل کو مزید آسان بنائے گا اور اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کے اندر ہی اپنی دستاویزات اسکین کر سکیں گے۔

یہ فیچر آئی فون صارفین کے لیے پہلے سے موجود تھا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے دستاویزات شیئرنگ مینیو میں "اسکین ڈاکومنٹ" کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اپنے ڈیوائس کے کیمرے سے دستاویزات  سکین کر سکیں گے،سکیننگ کے بعد صارفین کو پریویو دیکھنے اور ضرورت کے مطابق ترامیم کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

ایپ خودکار طور پر مارجن تجویز کرے گی لیکن صارفین اسے اپنی مرضی سے ایڈجسٹ بھی کر سکیں گے اور اسکین مکمل ہونے پر دستاویز کو انفرادی یا گروپ چیٹ میں شیئر کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے اسکین کی گئی دستاویزات کا معیار بہترین ہوگا جو پڑھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری