کسانوں کا گندم ، کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان

Jun 29, 2025 | 13:37:PM
کسانوں کا گندم ، کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم بتا رہے ہیں اگلے سال گندم اور کپاس کاشت نہیں ہو گی۔

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں صرف لڑائیاں ہوتی ہیں کام نہیں ہوتا۔

 پاکستان میں آئندہ کپاس نہیں ہو گی کیونکہ کپاس کے ریٹ پر کسان کے گھر صف ماتم بچھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوٹاش آج 10 ہزار روپے کی ہے، اور ہماری کاسٹ آف پروڈکشن کئی سو فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس زرمبادلہ کمانے کا 65 فیصد ہے لیکن کاشتکار آج مایوس ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:عبدالستارایدھی کی زندگی پر فلم:سندھ حکومت اور فیصل ایدھی آمنے سامنے

 کوئی فصل ایسی نہیں جس میں کاشتکار نے کمایا ہو، گندم ہماری اہم ترین فصل ہے لیکن ہم بتا رہے ہیں اگلے سال گندم اور کپاس کاشت نہیں ہو گی۔

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کسانوں کا معاشی قتل میرا فیصلہ تھا۔

 انہوں نے کاشتکاروں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ ہمارے ملک میں فوڈ سیکیورٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران تنخواہیں بڑھانے کے لیے ایک ہوجاتے ہیں۔

 پوری دنیا میں ایگرکلچر کی تحقیق یونیورسٹیوں میں ہوتی ہے،لیکن ہمارے ملک میں ایگری کلچر میں تحقیق کے لیے الگ ادارے بنے ہیں۔

 نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی مالی طور پر تباہ ہوچکی ہے۔