پاکستانی فلموں کی چھٹی ۔۔عید الاضحیٰ پر ہالی وڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی

Jun 29, 2021 | 23:00:PM
پاکستانی فلموں کی چھٹی ۔۔عید الاضحیٰ پر ہالی وڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید پر سینما گھروں میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوگی،امپورٹ پالیسی کی ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی۔

تفصیل کے مطابق عید الاضحی پر کوئی پاکستانی فلم سینما گھر کی زینت نہیں بن رہی ،فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز موجودہ حالات اور ایس او پیز کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں ۔13سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں لیکن ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز ڈرے ہوئے ہیں کہ بزنس ہو گا کہ نہیں اس لئے رسک نہیں لے رہے۔

عید الاضحی پر اب ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس اور بلیک ویڈو ریلیز کے لئے پیش کی جائیں گی۔سینما تو کھل گئے لیکن اب بزنس نا ہونے کا ڈر فلمسازوں اور تقسیم کاروں کو بڑے بجٹ کی پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے سے روک رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب عید پر ہالی وڈ فلمیں بزنس کرتی ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے تھیٹر کھولنے کے اعلان پر سٹیج فنکار بے حد خوش ہیں،کہتے ہیں کہ تھیٹر کھلنے سے بے روزگار فنکاروں کو روزگار ملے گا اور لاہوریوں کو بہترین تفریح بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی عمر کتنی ۔۔ہنی مون سے واپسی پر کیا کرنے والی ہیں۔۔حریم شا ہ کے تہلکہ خیز انکشافات