یو نس خان اور حسن علی کے جھگڑے کا ڈرا پ سین

Jun 29, 2021 | 19:36:PM
یو نس خان اور حسن علی کے جھگڑے کا ڈرا پ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے حسن علی کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سا بق بیٹنگ کو چ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹرینر یاسر شاہ نے مجھے حسن علی کو ’آئس ٹب‘ کے استعمال پر قائل کرنےکا  کہا تھا۔ حسن علی نے مجھ سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔

یو نس خا ن نے مزید کہا کہ میرے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی یہ وجہ نہیں تھی، استعفے پر خاموشی، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی۔

یا درہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ شروع ہونے سے قبل ہی یونس خان نے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔انکا پی سی بی کے ساتھ دو سال کا کنٹریکٹ ہوا تھا تاہم انہوں نے ایک سال بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ علیزے شاہ، ریشم کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی