سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Jun 29, 2021 | 15:56:PM
سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلبا کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔
پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباکو دی جائیں گی۔
 ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔
تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔