خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔

Jun 29, 2021 | 15:14:PM
خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی بورڈ کے 50ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ بورڈ نے تمام خواجہ سراؤں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

  وقت کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔  قومی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سراؤں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا۔ پروگرام کے تحت 2000 روپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔عموماً خواجہ سرا ایک علیحدہ کمیونٹی کے طور پر زندگی بسر کرتے ہیں۔ ایک گھرانے کے تمام خواجہ سراؤں کو کفالت پروگرام کیلئے مستحق قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بورڈ نے احساس کے تعلیمی وظائف میں سکینڈری اور ہائری سکینڈری سطح تک توسیع کی توثیق بھی کی ہے۔ نئی مشروط مالی معاونت پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کو اپنے بچوں کوپرائمری تعلیم سے لے کر ہائیر سکینڈری سطح تک تعلیم دلوانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام آئندہ ماہ سے ملک کے تمام اضلاع میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں حریم شاہ کا ویڈیو  پیغام جاری۔۔سب کچھ بتا دیا