لاہور میں سلنڈردھماکے۔۔ آگ بھڑک اٹھی۔۔دکانیں تباہ

Jun 29, 2021 | 13:22:PM
لاہور میں سلنڈردھماکے۔۔ آگ بھڑک اٹھی۔۔دکانیں تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے باعث دکان میں آگ لگ گئی۔ ایک شخص زخمی جبکہ4 دکانیں تباہ ہو گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی ،دھماکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلنڈرپھٹنے کے بعددکان میں اب تک 15 دھماکے ہوچکے ہیں۔خوف ناک آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہرطرف دھواں پھیل گیا۔

دوسری جانب ریکسیو ٹیمیوں نے  ا ڑھائی گھنٹے بعد آپریشن مکمل کر لیا ۔ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران آگ لگی،ایک سلنڈر کے پھٹتے ہی متعدد سلنڈر پھٹ گئے جس کی وجہ سے  چار دکانیں منہدم ہوگئیں، دھماکوں اور آگ سے قریبی ورکشاپ میں کھڑی پندرہ سے زائد گاڑیاں بھی جھلس گئیں جبکہ حادثے میں50 سالہ محمد بوٹا زخمی ہوا جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ کا ویڈیو  پیغام جاری۔۔سب کچھ بتا دیا