بھارتی ریاست میں6 ماہ کے دوران1 لاکھ سے زائد اموات,حقائق چھپا ئے جارہے ہیں، اپوزیشن کا الزام 

Jun 29, 2021 | 11:11:AM
بھارتی ریاست میں6 ماہ کے دوران1 لاکھ سے زائد اموات,حقائق چھپا ئے جارہے ہیں، اپوزیشن کا الزام 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں یکم جنوری سے 26جون تک ایک لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں ۔ یہ عام اموات سے دوگنی اموات ہیں۔ صرف ماہ مئی میں ہی 25,761 اموات کا اندراج ہوا ہے ۔گذشتہ چار سال کا جائزہ لیں تو یہ موات 7.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ حکومت نے کورونا سے صرف 977 اموات کی تصدیق کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور ماہرین نے حکومت پر ریاست میں اموات کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریاست تلنگانہ کے علاقہ چارمینار میں 3846 اموات ہوئیں، صرف مئی میں 811 اموات ہوئی ہیں ۔ ادھر حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ جتنی بھی اموات ہورہی ہیں وہ ساری کورونا اموات نہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اموات کو چھپانا ممکن نہیں ہے۔شمشان، قبرستان ہی اسکا ثبوت ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت کے شعبہ پیدائش و اموات کے اعداد و شمار سے ہر سال کتنے لوگ مررہے ہیں اسکا پتہ چلتا ہے ۔ ریاست میں گذشتہ 5 سال کے دوران پہلے چھ ماہ میں کتنی اموات ہوئی اسکا جائزہ لینے پر حقائق منظر عام پر آئے ہیں۔ سال 2017 میں یکم جنوری تا 26جون تا سوائے جی ایچ ایم سی کے ریاست کے تمام اضلاع میں 18,954 اموات ہوئی۔ سال 2018 میں اسی مدت میں18,923 اموات ہوئی۔ سال2019 میں24,021 اموات ہوئی۔ سال 2020 میں 30,132 اموات ہوئی۔ تاہم سال 2021 میں یکم جنوری سے 26جون تک55,868 اموات ہوئی۔ اسی مدت میں جی ایچ ایم سی کے حدود میں46 ہزار اموات ہوئی۔ اضلاع اور جی ایچ ایم سی اموات کو شمار کرلیا جائے تو جاریہ سال ابھی تک ایک لاکھ سے زائد اموات ہوئی ۔ حکومت کے دعویٰ کے مطابق یہ سمجھ بھی لیا جائے کہ ساری اموات کورونا سے نہیں ہوئی مگر چار سال کی اموات کا تقابل کریں تو جاریہ سال شرح اموات تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے ۔ ان اموات کی وجہ کیا ہوسکتی ہے ۔ چند سال سے ریاست میں سالانہ اوسطً 40 ہزار اموات ہورہی ہے ۔ پھر جاریہ سال ایک لاکھ اموات کیوں ہوئی ہیں ، کیا یہ کورونا اموات نہیں ہیں ؟ ۔ ریاست میں گذشتہ مئی میں کورونا سے977 اموات کا حکومت نے اعلان کیا ہے۔اسی ماہ اموات و پیدائش ریکارڈ کے مطابق ریاست بھر میں25,761 اموات ہوئی ہیں۔جی ایچ ایم سی کے حدود میں13,377 اور اضلاع میں12,384 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے حکومت کے دعویٰ کے مطابق کورونا سے فوت ہونے والی 977 اموات کو استثنیٰ دیں تو باقی 24,784 اموات ہوئی ہیں ۔ ان اموات کو حکومت کے دعویٰ کے مطابق غیر کورونا اموات میں شمار کیا جائے تو گزشتہ چار سال کے دوران ماہ مئی میں اتنے بڑے پیمانے پر اموات درج نہیں ہوئی ہیں ۔ اپریل اور مئی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود تھے ۔سڑک حادثات بڑی حد تک گھٹ گئے تھے اور جرائم کی شرح میں بھی کمی آئی تھی مگر حکومت کا دعویٰ اور کورونا اموات کے شکوک و تقویت پہنچا رہا ہے ۔ گذشتہ چار سال میں ماہ مئی میں اوسطً 3500 اموات ہوئی ہے ، مگر جاریہ سال مئی میں25,761 اموات ہوئی ہیں جو اوسطً اموات سے7.5 گنا زیادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار  کی کالے کپڑوں میں خوبصورتی، لڑکی دنگ،خودکشی کرلی