وفاقی حکومت کا10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

Jul 29, 2026 | 15:42:PM
وفاقی حکومت کا10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

درآمدی گندم کا معیار صوبوں کی مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گندم درآمد کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز وفاقی ویٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق  اجلاس میں گندم کی دستیابی، تقسیم اور صوبائی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ صوبوں کی مجموعی ضروریات کو دیکھ کر کیا جائے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ درآمدی گندم صوبوں کی ضروریات کے مطابق منصفانہ انداز میں تقسیم ہوگی۔