شوگر برائے سیل ۔۔1 سال میں کس نے کتنی چینی باہر بھیجی،ملوں کی فہرست آ گئی

67 شوگر ملوں نے 40 کروڑ ڈالر کی چینی برآمد کی،جحمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کی ایک اور شوگر مل کا انکشاف

Jul 29, 2025 | 23:06:PM
شوگر برائے سیل ۔۔1 سال میں کس نے کتنی چینی باہر بھیجی،ملوں کی فہرست آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جولائی 2024 سےجون 2025 کے درمیان چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی ،سب سے زیادہ 7 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کی ایک اور شوگر مل کا انکشاف ۔

دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ 7 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔تاندلیاں والا شوگر ملز نے 4 کروڑ 14 لاکھ 12ہزار دو سو کلو چینی برآمد کی۔ 

حمزہ شوگر ملز نے تین کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار کلو چینی برآمد کی۔ تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمٹیڈ نے دو کروڑ 91 لاکھ سات ہزار کلو چینی برآمد کی ،المعیز انڈسٹریز نے دو کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار چینی برآمد کی۔مجموعی طور پر 67 شوگر ملوں نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی۔جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73,090 میٹرک ٹن چینی 11 ارب 10 کروڑ روپے میں برآمد کی،تندلیانوالہ شوگر ملز نے 41,412 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 98 کروڑ  روپے میں برآمد کی،،حمزہ شوگر ملز نے 32,486 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 3 کروڑ روپے میں برآمد کیتھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 29,107 میٹرک ٹن چینی 4,553 ملین روپے ،الموئز انڈسٹریز نے 29,453 میٹرک ٹن چینی 4,322 ملین روپے ،جے کے شوگر ملز نے 26,969 میٹرک ٹن چینی 4,089 ملین روپے،مدینہ شوگر ملز نے 18,869 میٹرک ٹن چینی 2,787 ملین روپے ،فتیما شوگر ملز نے 17,365 میٹرک ٹن چینی 2,684 ملین روپے ،ڈیہرکی شوگر ملز نے 16,533 میٹرک ٹن چینی 2,447 ملین روپے ،رمضان شوگر ملز نے 16,116 میٹرک ٹن چینی 2,413 ملین روپے،انڈس شوگر ملز نے 14,047 میٹرک ٹن چینی 2,103 ملین روپے ،اشرف شوگر ملز نے 11,317 میٹرک ٹن چینی 1,669 ملین روپے ،شکر گنج لمیٹڈ نے 7,867 میٹرک ٹن چینی 1,128 ملین روپے ،یونی کول لمیٹڈ نے 6,857 میٹرک ٹن چینی 1,019 ملین روپے ،حبیب شوگر ملز نے 6,253 میٹرک ٹن چینی 960 ملین روپے کی چینی برآمد کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے دو ارب 41 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی۔ جہانگیر ترین کی شوگر ملوں جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15 ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی۔
اس کے علاوہ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کی ایک اور شوگر مل کا انکشاف ہوا ہے،العربیہ شوگر مل بھی شریف فیملی کی ملکیت نکلی ،العربیہ شوگر مل نے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کی، العربیہ شوگر مل نے 8264 میٹرک ٹن چینی برآمد کی ،العربیہ شوگر مل کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی فہرست میں رمضان شوگر مل، شریف فیڈ مل کا نام شامل ہے،ڈائریکٹرز کی فہرست میں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، نصرت شہباز کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرآباد، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق