2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی

Jul 29, 2025 | 01:22:AM
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔

حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔

 حکام کا کہنا ہےکہ  چین کو گدھےکاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا،حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت  مقامی مارکیٹ  میں سپلائی نہ ہوجائے۔

حکام کے مطابق  اسلام آباد میں بھی غیرقانونی طور  پرگدھےکا گوشت تیار کیا جارہا تھا، اسلام آباد میں غیرملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیرقانونی کام کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان