پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی انجو پر تحفوں کی بارش

Jul 29, 2023 | 23:07:PM
پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی انجو پر تحفوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی  انجو  پر تحائف کی بارش ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی  خاتون انجو پرساد نے اپنے پاکستانی دوست نصراللہ سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا اور اب انہیں اپنے اسلامی نام فاطمہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ  انہیں ایک نجی ہاؤسنگ کمپنی نے رقم اور زمین کا تحفے میں دی ہے،انجو اور نصراللہ کی ایک ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پروفائلز پر سامنے آئی، جس میں جوڑے کو ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔انہوں نے نصراللہ اور انجو کو 10 مرلہ رہائشی پلاٹ، 50 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاء تحفے میں دیں۔

اس ویڈیو کو سب سے پہلے ایک بھارتی صحافی رویندر سنگھ رابن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انجو کے سابق شوہر کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی، نیا پنڈورا باکس کھل گیا