چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی

Jul 29, 2022 | 21:12:PM
چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس عمر عطا بندیال، جوڈیشل کمیشن اجلاس، آڈیو ریکارڈنگ، جاری کرنے کی ہدایت
کیپشن: چیف جسٹس عمر عطا بندیال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاہے کہ اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کاکہناہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے اجلاس کے اعلامیے سے اختلاف کیا ، معزز ججز کے اختلاف کے باعث چیف جسٹس پاکستان نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کی، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ایک گھنٹہ 29 منٹ سے ایک گھنٹہ 38 منٹ تک اٹارنی جنرل کی گفتگو ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان