ٹیکس فراڈ کیس ؔمعروف گلوکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

Jul 29, 2022 | 16:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسپین کے  سرکاری وکلا نے ٹیکس فراڈ کیس میں نامور گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی پیشکش کو  رد کر دیا تھا۔

خبر  ایجنسی کے مطابق شکیرا پر  کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے، شکیرا پر الزام ہے کہ وہ 2012 سے 2014 کے درمیان ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو  ادا کرنے میں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اورجمائمہ گولڈ سمتھ کی نئی تصاویر وائرل

جبکہ گلوکارہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ جس دور میں شکیرا پر ٹیکس فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس دوران اسپین میں نہیں رہیں۔