دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

Jul 29, 2022 | 11:49:AM
دورہ نیدرلینڈز ،قومی کرکٹ ٹیم ،اعلان ،آئندہ ہفتے
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ روٹرڈم روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

حکام کے مطابق کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی سٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ 11 اور 12 گست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھم نہ سکا

یاد رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز شیڈول ہے جو کہ 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔