سکول کب کھلیں گے ۔۔ محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا؟

Jul 29, 2021 | 18:11:PM
سکول کب کھلیں گے ۔۔ محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی سکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکول 2 اگست سے کھولے جارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست سے قبل سکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، سکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں، پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسین لگی ہے یا نہیں۔۔ چیک کرنیوالا بریسلٹ متعارف