مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا آغاز

Jul 29, 2021 | 17:30:PM
مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 149مربع میٹر ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق توسیعی منصوبے کے الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔مسجد حرام کے توسیعی پراجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لئے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔
 توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 149مربع میٹر ہوجائے گا۔ اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔


توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
 میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار عثمان مختار کی مشکلات میں اضافہ ۔۔ خاتون کے ساتھ آڈیو منظر عام پر آ گئی