’تیری یاد آئی پھر  آنکھوں میں نیند نہیں آئی‘عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی تصویر پر بڑے الفاظ لکھ دیئے

Jul 29, 2021 | 13:30:PM
 ’تیری یاد آئی پھر  آنکھوں میں نیند نہیں آئی‘عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی تصویر پر بڑے الفاظ لکھ دیئے
کیپشن: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا جوڑا بالی ووڈ کے کافی مشہور جوڑوں میں سے ایک ہے۔ دونوں نے ابھی شادی نہیں کی ہے لیکن پھر بھی دونوں کے مداح انکی ہر  بات پر نظر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں عالیہ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس سے پتا چل رہا ہے عالیہ ان دنوں رنبیر کپور کو  بہت یاد کر رہی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عالیہ نے رنبیر کا کیپ پہنا ہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ عالیہ رنبیر  کپور کی کی یادوں میں گم ہے۔
 عالیہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ جب آپ انہیں یاد کریں اور ان کے سامان چرا لیں تو بہت سی سیلفی لینا نہ بھولیں‘۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور طویل عرصہ سے رشتے میں ہیں ۔ ایک وقت تھا جب رنبیر  کپور اداکارہ عالیہ بھٹ کے کرش ہوا کرتے تھے اور اب دونوں خوشی خوشی رشتے میں ہیں ۔ دونوں کو اکثر پروگرام ، پارٹیوں اور چھٹیوں پر ساتھ میں دیکھا جاتا ہے ۔ یوں تو عالیہ بھٹ کئی مرتبہ رنبیر کپور کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کرچکی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ایسا ہی کیا ہے ۔

عالیہ بھٹ ان دنوں 40 ڈے فٹنس چیلنج کررہی ہیں ۔ ایسے میں انہوں نے بلیو کلر کے اسپورٹس برا اور لیگنگس میں اپنی ایک نئی سیلفی شیئر کی ہے ۔ اس سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے چیلنج کے 20 دن پورے ہوگئے ہیں اور باقی 20 بچے ہوئے ہیں ۔ 

تصویر میں عالیہ کے ہاتھ میں ایک فون ہے اور اگر اس فون کے کوور کے بات کریں تو اس پر چھوٹا سا دل بنا ہوا ہے اور اس کے آگے 8 لکھا ہوا ہے اور 8 رنبیر کپور کیلئے پیار کا نشان ہے ۔ گزشتہ سال عالیہ نے رنبیر کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی تھی اور اس میں ہیپی برتھ ڈے 8 لکھا تھا ۔عالیہ بھٹ کی اس سیلفی پر تابڑتوڑ کمنٹس مل رہے ہیں ۔ فینس کو یہ تصویر پسند آرہی ہے تو وہیں بالی ووڈ کے سلیبریٹیز بھی ان کی تعریف کررہے ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ اور کٹرینہ کیف سمیت کئی سلیبریٹیز نے عالیہ کی تعریف کی ہے ۔ کٹرینہ کا کمنٹ اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ عالیہ کا کوور رنبیر کپور کیلئے ہے ۔

 گزشتہ سال رنبیر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ عالیہ سے شادی کرنے والے تھے ۔ حالانکہ کورونا کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپایا ۔ عالیہ اور رنبیر ایان مکھرجی کی فلم ’براہمستر ‘میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے جب یہ جوڑا کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گا ۔اس فلم کے علاوہ عالیہ بھٹ آر آر آر ، گنگوبائی کاٹھیاواڑی ، تخت اور راکی اور رانی کی کہانی جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں گی ۔
 یہ بھی پڑھیں: بیوی کے  72 ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھنے والے کی ضمانت کیوں مسترد ہوئی۔۔؟