سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر پیر محمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین)سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر پیر محمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے۔
پیر محمد شاہ کھگہ چند ماہ سے علیل تھے ۔وہ ایک بار رکن قومی اسمبلی اور چار بار ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے تھے۔ پیر محمد شاہ کھگہ نائب ضلع ناظم پاکپتن بھی رہے ہیں ۔
انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1983 میں چیئرمین یونین کونسل کے انتخاب سے کیا تھا۔ پیر محمد شاہ کھگہ مسلم لیگ (ق) اور آخری دنوں میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور ان دنوں وہ آزاد حیثیت میں سیاست کر رہے تھے۔
پیر محمد شاہ کھگہ سابق ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ کے بڑے بھائی پیر صلاح الدین شاہ کھگہ اور پیر نصیر الدین شاہ کھگہ کے والد تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک شاہ کھگہ میں ادا کی گئی جس میں موجودہ اور سابق پارلیمنٹیرین سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات معززین علاقہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم ! فائیو جی انٹرنیٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی