پتنگوں پر تصاویر اور گانوں پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف)بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررہوگئی۔
جسٹس ملک اویس خالد ، رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاہے کہ پتنگ کے تہوار پر کسی بھی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی ، گانوں پربھی پابندی عائد کی گئی جن میں ’’نک دا کوکا‘‘ بھی شامل ہے ،نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے ،اس گانے میں ایک بول میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ پابندی سے بسنت جیسے تہوار میں بھی سیاسی بدنیتی نظر آتی ہے ،ڈی سی کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکو نے چار ماہ بعدنئے کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت تصاویر اور گانوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔