معروف بھارتی اداکار چل بسے

Jan 29, 2023 | 22:53:PM
 معروف بھارتی اداکار چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی اداکار مندیپ رائے عارضہ قلب کے باعث جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکار مندیپ رائے کی عمر 72 برس تھی اور انہیں گزشتہ دنوں شدید عارضہ قلب کی شکایت ہوئی تھی۔

مندیپ رائے نے کناڈا فلم انڈسٹری میں متعدد دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کیا،ان کی موت نے فلم انڈسٹری کو سوگوار کردیا جس پر ان کے ساتھی اداکار اور مداح افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

وہ 4 اپریل 1949 کو کرناٹکا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور ستر کی دہائی میں انہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز کیا،انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد منفرد کردار ادا کیے اور ان کو اپنی نسل کا باصلاحیت ترین فنکار سمجھا جاتا ہے۔