پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو جنو بی افریقا کے ہا تھوں شکست

Jan 29, 2021 | 22:12:PM
 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو جنو بی افریقا کے ہا تھوں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دید ی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی طرف سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے برٹز  52رنز بناکر نمایاں رہیں، ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے عائشہ نسیم نے 31اور کائنات امتیاز نے 24 رنز سکور کئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزانا کیپ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔