پی ٹی آئی پشاور کےکارکنوں کا اپنی ہی پارٹی کیخلاف احتجاج

Jan 29, 2021 | 15:28:PM
پی ٹی آئی پشاور کےکارکنوں کا اپنی ہی پارٹی کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی پشاور کے کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف احتجاج کیا، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر مطالبات کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پشاور کے کارکن اپنی ہی پارٹی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پیراشوٹرز نے یرغمال بنایا ہوا ہے، نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، پارٹی کے لیے ہر فورم پر قربانی دی اور مستقبل میں بھی دینگے، پیراشوٹرز پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، مظاہرین نے اسمبلی چوک سے گورنر ہائوس تک ریلی بھی نکالی۔