بل گیٹس سوشل میڈیا پر مشہوربھارتی ’ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے پہنچ گئے

Feb 29, 2024 | 21:24:PM
بل گیٹس سوشل میڈیا پر مشہوربھارتی ’ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور ’ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے پہنچ گئے۔

 بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، اسی دورے کے دوران وہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بھارتی ’ڈولے چائے والے‘ کے ٹھیلے پر چائے پینے پہنچ گئے، بل گیٹس نے ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جا کر چائے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلٰی کا انتخاب کب ہو گا؟ بلامقابلہ منتخب ہونیوالے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے اعلان کر دیا

بانی مائیکروسافٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھارت میں آپ جس طرف بھی جائیں گے آپ کو جدت نظر آئے گی یہاں تک کے ایک سادہ سے چائے کے کپ کی تیاری میں بھی جدت پائی جاتی ہے۔‘‘

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے کو بل گیٹس نے کہا ’’برائے مہربانی ایک چائے دینا‘‘ جس پر ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔