وزیر اعلٰی کا انتخاب 2 مارچ کو ہوگا: سپیکر بلوچستان اسمبلی

Feb 29, 2024 | 20:42:PM
وزیر اعلٰی کا انتخاب 2 مارچ کو ہوگا: سپیکر بلوچستان اسمبلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) بلامقابلہ منتخب ہونے والے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخابات 2 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گا۔

آج بلوچستان اسمبلی کے ہونے والے افتتاحی اجلاس میں کیپٹن ر عبد الخالق اچکزئی نے نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی کا حلف اٹھایا، پینل آف چیئرمین کے رکن زمرک خان اچکزئی نے نو منتخب سپیکر سے حلف لیا، نو منتخب سپیکر کیپٹن ر عبد الخالق اچکزئی نے  حلف کے بعد اپنی نشست سنبھالنے لگے تو  ان کے چیمبر میں ارکان اسمبلی نے کرسی پر بیٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کےبیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی گئی

اس موقع پر عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ میں تمام اسمبلی ممبرز کا مشکور ہوں جنہوں نے  مجھ پر سپیکر کی زمہ داری سونپی ہے، بلا تفریق سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،حکومتی اور اپوزیشن کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی نو منتخب ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے بھی حلف اٹھایا، سپیکر کیپٹن (ر) عبد الخالق نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر سے حلف لیا۔

اجلاس کی کارووائی جاری رکھتے ہوئے نومنتخب سپیکر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسمبلی وزیر اعلی کا انتخاب دو مارچ کو ہوگا، وزیر اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی  کل شام 5 بجے وصول کئے جائیں گے۔

بعد ازاں سپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 مار چ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔