مالک سے 1 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا منیجر گرفتار

Dec 29, 2025 | 15:56:PM
مالک سے 1 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا منیجر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)کراچی میں ملیر شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی مالک سے 1 کروڑ کی ڈکیتی کروانے والا منیجر گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ملیئر کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سابق جیل پولیس کے اہلکار کا بیٹا بھی شامل جبکہ قبضے سے 54 لاکھ کیش، 2 پستول اور 5 موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

مالک سے ڈکیتی کرنے والا عبدالمنان نامی ملزم عادی جرائم پیشہ جو پولٹری فارم پر مینجر کے طور پر کام کرتا تھا ۔

مزید پڑھیں: جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے

پولٹری فارم کا منیجر بننے کے بعد ملزم نے گینگ بنایا۔

ملزمان  نے 30 لاکھ روپے ملیر جیل کی رہائشی کالونی میں چھپا رکھے تھے جو ایک گھر سے ملے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی دومرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔