اسلام آباد: غیر ملکی شہری کی خواتین کے ساتھ نامناسب حرکت ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-10 مرکز میں ایک غیر ملکی شہری کی خواتین کے ساتھ مبینہ نامناسب رویّے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک چینی شخص چند برقعہ پوش خواتین کو عوامی مقام پر سگریٹ پیش کر رہا ہے۔
چائنیز کو پاکستان میں جرائم کرنے کی کھلم کھلا چھٹی کیوں دے دی گئی ہے؟
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) December 29, 2025
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک چائنیز کرمنل برقعہ پوش مسلمان خواتین کو سرعام F-10 مرکز میں سگریٹ پیش کر رہا ہے
کوئی پاکستانی چاہینہ میں کسی خاتون کو سگریٹ/نشہ آفر… pic.twitter.com/z3erDwTYCE
اس واقعے نے شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور عوامی اخلاقیات اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات کی سنچری
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری اسی طرح کا رویّہ اختیار کرتا تو فوری قانونی کارروائی عمل میں آتی۔
اس لیے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں بھی بلا امتیاز کارروائی کی توقع کی جانی چاہیے۔
کچھ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان کے کلچر اور قوانین کا احترام کریں۔
دیگر نے اس شخص کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔