ننکانہ ؛دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم،3افرادجاں بحق ،3زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ننکانہ میں دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں3افرادجاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔
ننکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث شاہ کوٹ روڈ نزد میرپور سٹاپ پرتیز رفتار بس اور رکشہ آپس میں ٹکراگئے،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیوحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری ایمرجنسی وہیکلز کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا،ریسکیو 1122 عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں اوربرف باری؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی ،40 سالہ صدی احمد اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔