شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کیخلاف جاری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار

Dec 29, 2023 | 12:49:PM
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کیخلاف جاری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)‏اسلام آباد ہائی کورٹ نےشہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کیخلاف جاری ایم پی او آرڈر کو کالعدم قرار دیدیا ۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی,اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانونا غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔ ‏شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کیخلاف جاری ایم پی او آرڈر بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔