الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی

Dec 29, 2023 | 12:46:PM
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پچھلی دفعہ شہر کی نمائندگی دھاندلی کے ذریعے چھین لی گئی، اب نیا سورج عوام کی امیدوں کی آئینہ داری کے ساتھ طلوع ہوگا۔

دوسری جانب رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے الیکشن نہیں لڑتی، ایم کیو ایم کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت نے نعرہ لگایا ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت اتنی دی کہ سینیٹر 50 کروڑ کا بکنے لگا اور ایک صاحب ہمارے لیے لنگر خانہ چھوڑ گئے خود توشہ خانہ لے گئے۔