کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز، 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے

Dec 29, 2022 | 17:25:PM
کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز، 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے جبکہ کیویز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 103 رنز درکار ہیں، اوپنر عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف  پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔