فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار

Dec 29, 2022 | 11:50:AM
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ جھمرہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ جھمرہ کی حدود میں چار ڈاکو موٹرسائیکلوں پر جارہے تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکو کی شناخت غفور کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔