کوروناسے مزید 6 افراد جاں بحق۔۔348 نئے مریض رپورٹ

Dec 29, 2021 | 09:46:AM
 کورونا وائرس، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، تصدیق شدہ کیسز ، پاکستان
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 752، سندھ میں 4 لاکھ 81 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 285، بلوچستان میں 33 ہزار 626، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 534 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 887 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 739 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 396 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 924، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض  زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گرم دودھ پی کر سونا کیسا؟۔۔اہم خبر جانیے