2020 ،سوئیڈن کے یوٹیوبر نے خوبصورتی میں جنوبی کورین راک سٹار کو ہرا دیا

Dec 29, 2020 | 23:16:PM
 2020 ،سوئیڈن کے یوٹیوبر نے خوبصورتی میں جنوبی کورین راک سٹار کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئیڈن کے یوٹیوبر پیو ڈی پائی نے خوبصورتی میں جنوبی کورین راک اسٹار اور بی ٹی ایس گروپ کے ممبر ٹائے ینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میوزک چارٹ میں بی ٹی ایس نے سال 2020 میں سب کو پچھاڑ دیا، اور یہی نہیں اس دوران بڑے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ان کی ورچوئل آن اسٹیج پرفارمنس نے بھی دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ ہالی ووڈ پورٹل کی رپورٹس کے مطابق بی ٹی ایس ممبر V بالمعروف ٹائے ینگ کے پاپ آرٹسٹ نے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑا جبکہ وہ سال 2020 میں دنیا کے ہینڈسم چہروں میں دوسرے نمبر پر رہے۔تاہم یہاں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سوئیڈش پیوڈی پائی اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان کڑا مقابلہ تھا اور پیوڈی پائی دوسرے نمبر پر آنے سے بال بال بچ گئے۔