آئی ایم سوری،سیا سی جماعت نہیں بنا ﺅں گا،رجنی کا نت

Dec 29, 2020 | 20:34:PM
آئی ایم سوری،سیا سی جماعت نہیں بنا ﺅں گا،رجنی کا نت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ٹوئٹر پر رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اپنا بیان واپس لیا اور تامل زبان میں 3 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا ۔جس میں کہا ہے کہ وہ اب سیاسی جماعت نہیں بنارہے، اس حوالے سے وہ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔

۔
تفصیلا ت کے مطابق تامل سپر اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا درد صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں، تاہم وہ اپنی پارٹی قائم کیے بغیر لوگوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔2 روز قبل رجنی کانت کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی قسم کی سیاسی وسماجی سرگرمی ان کی طبعیت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا انہیں صرف آرام کی ضرورت ہے۔