پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی ہوا نکال دی ، فضل الرحمان کے ہاں صف ماتم بچھ گئی،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج حقیقی معنوں میں پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ چکی ہے ، فضل الرحمان کے ہاں صف ماتم ہے وہ نہیں چاہتے یہ سینٹ الیکشن میں حصہ لیں ۔
24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی ہوا نکال دی ہے، نواز شریف کی فروری میں پاسپورٹ کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے ۔ نواز شریف کے حوالے سے مختلف چیزیں ہیں جن پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نیب اور ایف بی آئی میں ہونے والے معاہدے پر کابینہ میں کوئی تنقید نہیں ہوئی ،مفتی کفایت اللہ نے فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل قبول نہیں ۔ مفتی کفایت اللہ پر لاہور میں مقدمہ درج ہو گا۔