بجلی کی مد میں ریلوے کو اربوں  کانقصان، وزیراعظم  کااظہار برہمی

Dec 29, 2020 | 14:28:PM
بجلی کی مد میں ریلوے کو اربوں  کانقصان، وزیراعظم  کااظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بجلی کی مد میں پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کا چونالگانے کا انکشاف ۔رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے پر سالانہ اڑھائی ارب روپے  کے نقصان کا سامنا۔ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔عمران خان نے رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا  نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی بوجھ ریلوے پر نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی ۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی میٹرہنگامی طور پر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں بجلی میٹر لگانے کا عمل 4 ماہ میں مکمل کیاجائے۔وزیراعظم آفس کا ایک افسر بجلی میٹرز کے معاملے کا کوآرڈینیٹر مقرر ہوگا اورریلوے کالونیوں میں میٹروں کی تنصیب شروع  ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہےامانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں.