پی پی ایس سی نے 30، 31 اگست کو ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جہانگیر اشرف) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 30، 31 اگست کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔نئی تاریخوں کا اعلان کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کے امتحانات پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی شدت کے باعث ملتوی کئے گئے۔امتحانات میں انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) اور دیگر سرکاری محکموں کی بھرتیوں کے ٹیسٹ شامل تھے۔ ان امتحانات میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی۔ نئی تاریخوں کا اعلان کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوشوارے جمع کروانےٹیکس گزاروں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا