سہ فریقی سیریز:پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

Aug 29, 2025 | 19:48:PM
سہ فریقی سیریز:پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یو اے ای میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39رنز سے شکست دیدی، 183 رنز ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم نے19.5 اوورز میں 143 رنز بنا سکی،راشد خان نے 19 گیندوں پر 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا، گرباز نے 27 گیندوں پر 38 سکور کیے جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

صدیق اللہ نے 23 اور درویش رسولی نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، کریم جنت اور عظمت اللہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 182رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21،21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 رنز بناکر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، کپتان راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد شامل کیے گئے ہیں۔

سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

یو اے ای میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان کی افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کی پلیئنگ الیون میں اوپننگ کیلئے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب میدان میں اترے۔

 بلے باز فخر زمان اور کپتان سلمان علی آغا مڈل آرڈر میں شامل، محمد نواز، محمد حارث اور فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ ہیں، باؤلنگ اٹیک میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صوفیان مقیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریکھا شادی کرے گی تو میں بھی چوتھی شادی کرلوں گی: نشو بیگم